سرورق / بین اقوامی / نواز شریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ’اپیل آج –

نواز شریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ’اپیل آج –

اسلام آباد، لندن ،سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے وکلاء کی ٹیم کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو10 برس سزائے قید سنائے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو دائر کی جائے گی۔ ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی کی جائے گی۔ خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی قانونی ماہرین کی ٹیم کے رکن امجد پرویز نے بتایا، ’’ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست پیر سولہ جولائی کو جمع کرائیں گے۔ جمعہ 13 جولائی کی شب پاکستان واپس پہنچنے پر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں لاہور سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وہ لوگ مقدمے کی کارروائی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوئی ’دہشت گرد‘ نہیں ہیں، اس لئے ان کے مقدمے کی سماعت جیل میں نہیں ہونی چاہئے۔ مشاہد اللہ خان کے مطابق، ’’اگرچہ ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے لیکن لوگوں کو اس مقدمے کی کارروائی کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے۔ گزشتہ روز نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ایئر پورٹ پہنچنے سے روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کی آمد سے قبل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے ہزاروں کارکنوں نے پارٹی کے موجودہ صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی قیادت میں ایئر پورٹ پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے شہباز شریف کی ریلی کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ یہ ریلی نکالنے کے باعث آج چودہ جولائی کے روز شہباز شریف اور مشاہد اللہ خان سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا، ’’گزشتہ روز میڈیا میں ہماری پر امن ریلی کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، جو افسوس ناک ہے۔ مشاہد اللہ خان جیسے لوگوں کے خلاف بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جو چاہیں بھی تو کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے رہنما نواز شریف کے لئے ’انصاف کی فراہمی‘ یقینی بنانے کی خاطر قانون کی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سمیت ہر قانونی اور سیاسی طریقہ کار اختیار کریں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: