سرورق / بین اقوامی / نواز اور مریم نے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا –

نواز اور مریم نے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا –

اسلام آباد، پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے تمام قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے وطن واپس ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی اخبار دی ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف اور ان کی بیٹی نے وطن واپس لوٹنے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ مریم نے لندن میں اتوار کو نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کے والد مسٹر شریف اور وہ تیرہ جولائی کو لاہور آسکتی ہیں۔ اس سے پہلے دونوں لندن سے اسلام آباد آنے والے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سزا سے بچنے کے لئے ملک سے بھاگتے ہیں لیکن ہم لوگ اس کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر شریف نے اپنیگرفتاری دینے کی بات کہہ کر ایک مثال قائم کی ہے۔ ان کی قربانیاں بے کار نہیں جائیں گی او راس کا فائد ہ آنے والی نسلوں کو ملے گا۔
مریم نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو تحریک اپنے آخری مرحلے میں ہے کیوں کہ 25جولائی کو ووٹنگ ہے۔
انہوں نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا نام لئے بغیر کہا کہ پورا ملک ان کے ساتھ کیوں کہ ان کے والد نے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیاہے لیکن کچھ لوگ پیٹھ میں درد کا بہانہ بناکر ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
اخبار کے مطابق احتساب بیورو نے مسٹر شریف اور ان کی بیٹی کے وطن واپس لوٹتے ہی انہیں گرفتار کرنے سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلےئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: