سرورق / خبریں / نقوی کی سراج الدین قریشی سے ملاقات

نقوی کی سراج الدین قریشی سے ملاقات

نئی دہلی،  (یو این آئی) بی جے پی کے ’ سمپرک فار سمرتھن ‘ مہم کے تحت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی سے ملاقات کی۔مسٹر نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت نےگزشتہ چار سال کی حکمرانی کے دوران ہمہ جہت اور ہر جگہ محسوس ہونے والی ترقی کے کام کئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں امن، اور انسانی اقدار کی مضبوط آواز بن چکے ہیں۔ سلامتی اور انسانیت کی دشمن شیطانی طاقتیں سے الگ تھلگ پڑگئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی مایوس طاقتیں امن چین کا ماحول خراب کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر لوگوں کی یکجہتی اور عزم ایسی قوتوں کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احترام کے ساتھ بااختیار بنانے اور بغیر امتیاز کے ہمہ جہت ترقی کے عہد کے ساتھ مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے ہر ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی کو یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور رواداری ہندوستان کے ڈی این اے میں ہے۔ ملک کے اتحاد اور ثقافت کو برقرار رکھنے کے لئے، ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہندوستان میں، اقلیتوں کے سماجی، مذہبی اور آئینی حقوق دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اقلیتی وزارت کے جن دھن یوجنا، مدرا یوجنا، غریب نواز مہارت کی ترقی منصوبہ، ہنر ہاٹ ، نئی منزل، سیکھو اور کماؤ، نئی پرواز اور نیا سویرا وغیرہ منصوبوں کے بارے میں بتایا ۔ اس موقع پر، مسلم تعلیمی اداروں اور سماجی شعبوں میں کام کرنے والے ممتاز افراد بھی موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: