سرورق / خبریں / نقوی تین طلاق سے متاثرہ خواتین کو افطار پارٹی دیں گے

نقوی تین طلاق سے متاثرہ خواتین کو افطار پارٹی دیں گے

نئی دہلی،  (یو این آئی) اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم خواتین کے اعزاز میں کل شامل اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا انعقاد کیا ہے۔ اس افطار پارٹی میں خصوصی طور پر تین طلاق سے متاثرہ خواتین شرکت کریں گی۔ ان خواتین کے خاندان کے افراد بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ خواتین کا ’وقار کے ساتھ بااختیار بنانے‘ کی مودی حکومت کی اسکیم کے مدنظر مسٹر نقوی کے اس انعقاد کو اہم سمجھا جارہا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ اس طرح کی افطارپارٹی کا انعقاد کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ مودی حکومت نے خواتین کوایک نشست میں تین طلاق سے آزاددلانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے جسے لوک سبھا منظور کرچکی ہے اور راجیہ سبھا میں ابھی زیر التوا ہے۔ مودی حکومت نے محرم کے بغیر چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو حج پر جانے کی اجازت بھی دی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: