سرورق / خبریں / نتیش کمار نے کیا واضح ، بی جے پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ، جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں کا پیش کیا فارمولہ –

نتیش کمار نے کیا واضح ، بی جے پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ، جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں کا پیش کیا فارمولہ –

نئی دہلی، بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کو لے کر جاری قیاس آرائیوں کا اب خاتمہ ہوگیا ہے۔ جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے پہلے نتیش کمار نے پارٹی لیڈروں سے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا ۔ وہیں اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی نے 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فارمہ پیش کیا ہے۔
راجدھانی دہلی میں واقع بہار بھون میں پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور سکریٹریز سمیت سینئر لیڈروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ جے ڈی یو کی طرف سے نتیش کمار جو بھی فیصلہ کریں گے ، پارٹی کے سبھی لیڈران اس کو تسلیم کریں گے ۔
جے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ اس میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور طے کیا گیا کہ بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے جے ڈی یو کم سے کم 17-18 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔پارٹی کے سینئر لیڈر کے مطابق جے ڈی یو اور بی جے پی کے 17-17 سیٹوں پر لڑنے جبکہ ایل جی پی اور آر ایل ایس پی کیلئے 6 سیٹیں چھوڑنے کی بات کہی گئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: