سرورق / بین اقوامی / ناٹو کے اتحادی ممالک سے دفاع پر چار فیصد فنڈز خرچ کرنے کی ٹرمپ کی اپیل –

ناٹو کے اتحادی ممالک سے دفاع پر چار فیصد فنڈز خرچ کرنے کی ٹرمپ کی اپیل –

بروسیلز، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے سربراہان سے اس تنظیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنے جی ڈی پی (جی ڈی پی) کا چار فیصد خرچ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل جین اسٹوٹیلن برگ نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا “سب سے پہلے ہمیں دو فیصد کے ہدف تک آنا ہوگا اور ناٹو کے 29 رکن ممالک میں سے صرف آٹھ ہی اس مقصد کو پورا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاکوئی اور پلان ہے۔ اس موقع پر اگرچہ مسٹر ٹرمپ نے جو فنڈز خرچ کرنے کی بات کہی ہے اتنی رقم تو وہ خود بھی اس تنظیم كو نہیں دے رہے ہیں۔ ناٹو کے ریکارڈ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال ناٹو کے فوجی اخراجات میں صرف3.5 فیصد کی امداد دی تھی۔
اس معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان ساره سینڈرز نے کہا کہ انہوں نے ناٹو لیڈروں سے دفاع کی مد میں فنڈز کے بڑھانے کی اپیل کی ہے اور یہ کوئی رسمی تجویز نہیں کرتے۔ انهوں نے کہا’’مسٹر ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ تنظیم کے دفاعی خرچ پرناٹو کے رکن ممالک کو اپنے جی ڈی پی کی نہ صرف دو فیصد فنڈز خرچ کرنی چاہئے بلکہ اسے بڑھاكر چار فیصد کر دینا چاہئے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے اتحادی ممالک کو بھی یہ بوجھ اٹھانا چاہئے‘‘۔ اس دوران فرانس کے صدر اما نوئیل میکرون کے ایک نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ یہ محض زبانی اور لفظوں کے کھیل ہیں اور کوئی نئی مانگ نہیں ہے۔

 

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: