سرورق / بین اقوامی / ناٹو کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی : ٹرمپ

ناٹو کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی : ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جرمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ناٹو کے جو رکن ملک تنظیم میں مکمل طور پر اہم کردار ادا نہیں کرتے ہیں، ان سے نمٹا جائے گا۔ ٹرمپ نے یہ بیان اپنی کابینہ کے اجلاس میں دیا۔ اس اجلاس میں ناٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولنبرگ بھی موجود تھے۔مسٹر اسٹولنبرگ نے ناٹو کو سنبھالنے کے لئے امریکی صدر کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران اپنی انتخابی مہم میں ناٹو کے طریقہ کار کے طریقہ کار کئی سوال کھڑے کئے تھے۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل نے تنظیم کے رکن ممالک کی طرف سے دفاعی بجٹ بڑھانے کے سلسلے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: