سرورق / خبریں / ناسک میں منی بس۔ ٹرک کی ٹکر،10ہلاک

ناسک میں منی بس۔ ٹرک کی ٹکر،10ہلاک

ناسک ، (یواین آئی)مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں جمعرات کو ممبئی ۔آگرہ قومی شاہراہ پر ایک منی بس کے سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکر ہوجانے سے 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ حادثہ صبح تقریبا 6بجے اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں کا ایک گروپ مدھیہ پردیش میں اونکاریشور مہاکالیشور کے درشن کے بعد اجین سے منی بس سے ممبئی واپس آرہاتھا۔اس دوران چندواڑ کے نزدیک منی بس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ ریت سے لدے ٹرک سے ٹکراگئی ۔حادثہ میں 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوئے ہیں ۔منی بس میں سوار سبھی لوگ ممبئی کے تھانے ضلع کے کلیان اور الہاس نگر کے بتائے جاتے ہیں ۔سبھی زخمیوں کو ناسک کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: