سرورق / خبریں / نائیڈو نے این ڈی اے سے توڑا ناطہ ، مودی حکومت کے خلاف پیش کریں گے عدم اعتماد کی تحریک-

نائیڈو نے این ڈی اے سے توڑا ناطہ ، مودی حکومت کے خلاف پیش کریں گے عدم اعتماد کی تحریک-

نئی دہلی /امراوتی۔ ایک اہم سیاسی پیش رفت میں تیلگو دیشم پارٹی نے آج این ڈی اے سے ناطہ توڑ لینے کا اعلان کردیا ۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے ٹی ڈی پی پولٹ بیورو کے اراکین اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ مشورہ کرنے کے بعد این ڈی اے سے الگ ہوجانے کا فیصلہ کیا۔ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کے معاملے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ٹی ڈی پی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور این ڈی اے کے دیگر حلیفوں کو خط لکھیں گے اورانہیں بتائیں گے کہ ان کی پارٹی نے این ڈی اے سے ناطہ توڑنے کا فیصلہ کن اسباب کی بنا پر کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آندھرا پردیش میں ایکسائز کے وزیر ایس کے جواہر نے بتایا کہ بی جے پی سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ہم مودی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے جا رہے ہیں۔
چندرا بابو نائیڈو جو ٹی ڈی پی کے صدر بھی ہیں، نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر رہنماوں کے ساتھ ملاقا ت کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آٹھ مارچ کو ٹی ڈی پی کے دو مرکزی وزراء پی اشوک گجپتی راجو اور وائی ایس چودھری نے مودی حکومت سے استعفی دے دیا تھا۔ لوک سبھا میں ٹی ڈی پی کے سولہ اراکین ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: