سرورق / بین اقوامی / نائیجیریا : خودکش اور راکٹ حملے میں 31 افراد ہلاک –

نائیجیریا : خودکش اور راکٹ حملے میں 31 افراد ہلاک –

ابوجا،  (یواین آئی) مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اتوار کو مشتبہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے عید کی چھٹیاں مناكر لوٹ رہے لوگوں پر دو خودکش بم دھماکے کر دئیے اور ان پر راکٹ سے حملے کیے جس میں کم سے کم 31 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق خودکش دھماکوں کی ذمہ داربوکو حرام ہے ، حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افرادپر راکٹ بھی فائرکئے ،جس سے ہلاکتیں بڑھی ہیں۔
ملیشیا رہنما کے مطابق بوکو حرام کے دو خود کش دھماکوں اور راکٹ حملے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔
انتظامی عہدیداروں کے مطابق خود کش دھماکے کے مقابلے میں راکٹ حملے میں زیادہ لوگ مرے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: