سرورق / بین اقوامی / نئے صدر کے مسئلہ پر شہباز، نواز کے درمیان گفت و شنید-

نئے صدر کے مسئلہ پر شہباز، نواز کے درمیان گفت و شنید-

لاہور، پاکستان میں صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی طرف سے اس کے بڑے بھائی اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر کے عہدہ کے لئے نااہل قرار دیئے جانے کے تناظر میں نئے پارٹی صدر کے انتخاب کے مسئلہ پر ان سے (مسٹر شریف سے) بات چیت کی۔
اخبار ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر شہباز نے نواز شریف سے ان کی راولپنڈی واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی، تاہم میٹنگ کے سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ میٹنگ میں نئے پارٹی سربراہ کے انتخاب ہونے تک نگران صدر کی نامزدگی پربھی غوروخوض کیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: