سرورق / خبریں / نئی نسل کی زبان و ادب سے وابستگی اردو کے فروغ میں کارآمد ہوگی –

نئی نسل کی زبان و ادب سے وابستگی اردو کے فروغ میں کارآمد ہوگی –

انجمن اسلام اردو داں نوجوانوں میں ادبی شعور پیدا کرنے کیے لیے مکمل تعاون کرے گا:ڈاکٹر قاضی
ممبئی اردوکی ترقی وترویج اور اس کی بقاء کے لیے نئی نسل کی زبان وادب سے وابستگی انتہائی ضروری ہے اور انجمن اسلام نے بہترین زبان وادب سے نوجوانوں کو جوڑنے کے لیے منصوبہ سازی کا فیصلہ کیا ہے، جس پر جلدعمل شروع ہوگا، لیکن اس کے مقصد کے لیے اردوداں طبقہ کا تعاون ضروری ہے۔
اس بامقصد پہل کے بارے میں انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے ایک خاتون افسانہ نگار فریدہ نثارانصاری کی کتاب شنگرفی آنچل کے سائے کے اجراء کی تقریب میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اردوداں طبقہ کی ایسی منصوبہ بندی ہونی چاہیئے کہ اسکول اور بورڈ کی سطح پراعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے طلباء اردو مضمون میں بیچلر اور ماسٹر کے لیے داخلہ لیں۔تاکہ ہم اچھے ادیب، شاعر اور محقیق تیار کرسکیں، اس کے لیے انجمن اسلام ہرممکن مدد وتعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
انجمن اسلام کے صدر نے کہاکہ اردو کے بقاء اور اس کے فروغ وتشہیر کے لیےانجمن نے اردو ذریعہ تعلیم کو متعدد اداروں میں برقرار رکھا ہے اور آئندہ بھی اس مقصدکے تحت کوشش جاری رہیگی۔
اس سے قبل اپنے پہلے افسانہ کے،مجموعہ کے اجراء پر فریدہ انصاری نے کہاکہ خلیجی ممالک میں بر سر روزگار افراد کے مسائل اور ان کے اہل خانہ کو درپیش پریشانیوں کو سادگی سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
تقریب کے صدر سابق ایم ایل اے سہیل لوکھنڈوالا نے کہاکہ فریدہ انصاری نے قطرمیں رہ کر وہاں برسرروزگار ہندوستانیوں کے مسائل کو صاف ستھرے انداز میں پیش کیا ہے اور ان کی کتاب کا عنوان شنگرفی کے آنچل کے سائے ہی اس کی مقبولیت کی ضامن ہے، انہوں نے کہاکہ اردو کے بارے میں تشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اردو میں ربر جیسی لچک ہے اور لچکدار ہونے کے سبب یہ زبان ابھر کر اوپر آتی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیخ عبداللہ،سابق ایم ایل اے یوسف ابراہانی، شاعر قاسم امام، میرصاحب، قمر صدیقی، فاروق سیّد اور تحریر نو کے مدیر ظہیر انصاری نے خطاب کیا اور انہوں نےکہاکہ اردو تیزی سے عالمی حیثیت بناتی جارہی ہےاور کسی کواس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انٹرنیٹ اور اردو ٹائپ نے اسکے لیے نئے ادوار میں داخل کردیا ہے۔افسانوی مجموعہ پر انہوں نے کہاکہ فریدہ انصاری نے ایسے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ آج معاشرے کو درپیش ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: