سرورق / خبریں / میں پوری دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دوں گا: ضمیراحمد خان روشن بیگ اور تنویر سیٹھ کی خدمات کا اعتراف۔ کمار سوامی سے دوستی بحال رکھنے کاعزم

میں پوری دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دوں گا: ضمیراحمد خان روشن بیگ اور تنویر سیٹھ کی خدمات کا اعتراف۔ کمار سوامی سے دوستی بحال رکھنے کاعزم

بنگلورو۔ رکن اسمبلی حلقہ چامراج پیٹ بی زیڈ ضمیر احمد خان آج ریاستی کابینہ وزیر کی حیثیت سے عہدہ کی راز داری کاحلف لے کر پہلے کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد نمائندہ سالار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2006ء میں میں ایک مختصر عرصہ کے لئے اوقاف کاوزیر تھا ۔ اس وقت وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے ساتھ ایک چھوٹے معاملہ پر ناراضگی کی وجہ سے میں نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ میں اللہ سے دعا گو تھا کہ اگر دوبارہ مجھے وزیر بننے کا موقع ملے تو میں اوقاف اور اقلیتوں کے لئے کچھ ایسا کروں کہ تا دیر یاد رکھا جائے ،اب مجھے یہ موقع ملا ہے ۔ کانگریس نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپنے طبقہ کیلئے نمایاں خدمات انجام دوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں بولنے اور وعدہ کرنے والوں میں سے نہیں ہوں، دکھانے والوں میں ہوں۔ مجھے جو بھی قلمدان دےئے جائیں گے ان محکموں میں ایک تاریخ رقم کروں گا۔ضمیر احمد خان نے کہا کہ میں نے وزارت حاصل کرنے دہلی جاکر کوئی لابی نہیں چلائی اور نہ ہی کسی کے ذریعہ پارٹی پر دباؤ ڈالا تھا ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر وں کو پارٹی کے کاموں میں لگا کر نئے چہروں کو موقع دینے کافیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلہ کے تحت پارٹی نے مجھے بھی موقع دیا ہے ۔ راہل گاندھی کے اس اعتماد پر کھرا اتر نے کی کوشش کرتے ہوئے میں اس طرح کام کروں گا کہ جس کو گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جاسکے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ضمیر احمد نے بتایا کہ سینئر لیڈر جناب آر ۔روشن بیگ اور جناب تنویر سیٹھ کو پچھلے دنوں میں قوم وملت کی خدمات کاموقع ملا تھا ۔ ان دونوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ قوم وملت کی خدمات انجام دی ہیں ،جس کا میں اعتراف کرتا ہوں ۔ اب مجھے یہ موقع ملا ہے میں وقت ضرورت ان دونوں سینئر لیڈروں سے مشورے بھی کروں گا۔انہیں دےئے جانے والے قلمدانوں سے متعلق پوچھے جانے پر ضمیر احمد خان نے بتایا کہ اوقاف حج اور امور اقلیت کے علاوہ خوراک اور شہری رسدات کے قلمدان انہیں دےئے جانے کی امید ہے۔ البتہ انہیں جو بھی قلمدان دےئے جائیں گے وہ پوری دیانتداری سے اس کا حق ادا کریں گے ۔ اس میں کسی طرح کی کوتاہی اور غفلت نہیں برتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے ساتھ پرانے تعلقات بحال کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کروں گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: