سرورق / بین اقوامی / میکسیکو کی جیل میں تشدد، سات پولیس افسران کی موت –

میکسیکو کی جیل میں تشدد، سات پولیس افسران کی موت –

لندن، میکسیکو کی مشرقی ریاست ویراكروزکی ایک جیل میں ہونے والے تشدد میں سات پولیس افسران کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم دس قیدی زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں مقامی انتظامیہ کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو دیر رات ’لا تومبا‘ جیل میں ہونے والے تشدد میں سات پولیس افسران کی موت ہو گئی اور اور دس قیدی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس تشدد پر قابو پانے کے لئے پولیس کو رات بھر محنت کرنی پڑی اور کل صبح تک جیل پر مکمل طور کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں نے جیل کے اندر گدوں میں آگ لگا دی تھی۔ زیادہ تر افسران کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن ماہرین موت کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: