سرورق / بین اقوامی / میکسیکو کو چکانی ہوگی سرحد پر دیوار کی قیمت:ٹرمپ

میکسیکو کو چکانی ہوگی سرحد پر دیوار کی قیمت:ٹرمپ

ٹینیسی / نیش ولے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں مسلسل جاری داخلے کو روکنے میں مدد نہیں کرنے کے لئے میکسیکو پر تنقید کی ہے۔
امریکی صوبہ ٹینیسی کی راجدھانی نیش ولے میں مسٹر ٹرمپ نے اپنے حامیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار میکسیکو کودیوارکے لئے قیمت ادا کرنی پڑے گی۔انہوں نےاپنے انتخابی وعدے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ امریکی-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے میکسیکو کو رقم اداکرنی ہوگی۔
امریکی صدر نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو، ہنڈوراس اور دیگر ممالک سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام میں میکسیکو ہماری مدد نہیں کررہا ہے۔ میکسیکو نے کہا ہے کہ وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے پیسہ نہیں دے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: