سرورق / بین اقوامی / میکسیکو نہیں دے گا سرحد پر دیوار کے لئے فنڈز:پینا نیٹو

میکسیکو نہیں دے گا سرحد پر دیوار کے لئے فنڈز:پینا نیٹو

میکسیکو سٹی، میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیرکے پیش نظر اپنے ایک بیان میں آج کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے لئے میکسیکوفنڈز کبھی نہیں دے گا۔مسٹرپینا نے یہ بات ٹوئیٹ پر کہی ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے امریکہ میں مسلسل جاری داخلے کو روکنے میں مدد نہیں کرنے کے لئےمیکسیکو کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر میں میکسیکو کو دیوار کے لئے قیمت چکانی ہی ہوگی۔انہوں نےاپنے انتخابی وعدے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ امریکی-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے میکسیکو کو رقم اداکرنی ہوگی۔
امریکی صدر نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو، ہنڈوراس اور دیگر ممالک سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام میں میکسیکو ہماری مدد نہیں کررہا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: