سرورق / خبریں / میٹرو کی پنک لائن کے نئے سیکشن کا افتتاح روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر39لاکھ –

میٹرو کی پنک لائن کے نئے سیکشن کا افتتاح روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر39لاکھ –

نئی دہلی:( یواین آئی) شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے دہلی میٹرو کی پنک لائن کے نئے سیکشن درگابائی دیشمکھ ساؤتھ کیمپس سے لاجپت نگر کے درمیان میٹرو لائن کا پیر کو افتتاح کیا۔مسٹر پوری نے اس موقع پر کہا کہ گز شتہ 20؍دنوں میں میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کی یومیہ تعداد اوسطاً 28لاکھ رہی۔ فیز تھری کے مکمل ہوجانے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 39لاکھ یومیہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے دہلی میٹرو کی آمدنی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اورمیٹرو کی وجہ سے دہلی میں پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے دباؤ کم ہورہا ہے ۔ مسٹر کجریوال نے کہا کہ نئے سیکشن کے شروع ہوجانے سے شہر کے 4؍ بڑے مارکیٹ ایک دوسرے سے مربوط ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سروجنی نگر، آئی این اے ، ساؤتھ ایکسٹنشن اور لاجپت نگر میں پارکنگ کا بڑا مسئلہ ہے لیکن اب نئے سیکشن کے شروع ہوجانے سے پارکنگ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔مسٹر پوری اور مسٹر کجریوال نے یہاں صبح دس بجے میٹرو بلڈنگ سے ریموٹ کے ذریعہ درگابائی دیشمکھ ساؤتھ کیمپس سے لاجپت نگر سیکشن کے درمیان میٹرو لائن کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار بطور مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے ۔اس سیکشن پر میٹرو سرویس دوپہر ایک بجے سے مسافروں کے لئے شروع ہو گئی۔ تقریباً 8؍کلومیٹر طویل اس سیکشن پر6 ؍اسٹیشن ہیں جن میں سے دو لاجپت نگر اور آئی این اے انٹرچینج اسٹیشن ہوں گے ۔ اس سیکشن کے شروع ہونے کے بعد دہلی میٹرو نیٹ ورک 296 کلومیٹر کاہو جائے گا اور اسٹیشنوں کی تعداد بھی بڑھ کر 214 ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے مرحلے کی اب تک شروع کی گئی لائنوں کی لمبائی بھی 100 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ میٹرو ریل کے سکیورٹی کمشنر نے کچھ شرائط کے ساتھ26 ؍جولائی کو اس حصے پر میٹرو چلانے کی منظوری دی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: