سرورق / خبریں / میٹرو مسافروں کے لئے آسان اور محفوظ راہداری بی ایم ٹی سی، کے ایس آرٹی سی اور ریلوے اسٹیشنوں سے جوڑنے والا سب وے قریب الختم-

میٹرو مسافروں کے لئے آسان اور محفوظ راہداری بی ایم ٹی سی، کے ایس آرٹی سی اور ریلوے اسٹیشنوں سے جوڑنے والا سب وے قریب الختم-

بنگلورو۔29؍جنوری(سالارنیوز) بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) اور کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) بس اسٹیشنوں کے ساتھ میجسٹک ریلوے اسٹیشن کا استعمال کرنے والے مسافروں کو اب میٹرو اسٹیشن پہنچنے کے لئے بھیڑ بھاڑ والی سڑکوں سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ اب موجودہ سب وے کے ذریعہ انہیں جوڑنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ کیمپے گوڈا میٹرو اسٹیشن پر اب روزانہ ایک لاکھ افراد آتے ہیں۔ گرین لائن (ناگسندرا۔ یلچنہلی) اور پرپل لائن (میسور روڈ۔ بائپنہلی) کے لئے انٹر چینج اسٹیشن ہونے کے علاوہ بسوں اور ٹرینوں کے مسافر بھی یہاں آتے ہیں۔ لیکن اپنے قیام کے 2سال ہوجانے کے باوجود میٹرو اسٹیشن کے لئے ایک محفوظ راہداری نہیں تھی۔ میٹرو اسٹیشن تک پہنچنے کے لئے مسافروں کو مصروف ترین گبی ٹوٹا دپاروڈ کے 150؍میٹر طویل راستہ سے گزرنا پڑتاہے۔ اب میٹرو اسٹیشن کے مغربی داخلہ کو بی ایم ٹی سی اور ریلوے اسٹیشن کے موجودہ سب وے کو جوڑنے کا کام شروع ہوچکاہے۔ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایم آر سی ایل) جنوب مشرق میں ایک اور داخلہ کھولے گا تاکہ کے ایس آرٹی سی بس اسٹیشن سے جڑسکے۔ بی ایم آر سی ایل پل کے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) یو اے وسنت راؤ نے کہا ’’10؍فروری تک جوڑنے والے سب وے کا کام مکمل ہوجائے گا۔ ہم میٹرو کو بی ایم ٹی سی سے جوڑنے کے لئے آئندہ ماہ ایک فٹ اوور برڈج بھی فراہم کریں گے۔ دونوں پراجکٹوں کا تخمینہ 70؍لاکھ روپئے ہے۔‘‘ سب وے پر کام کررہے کنٹراکٹر سنجئے ساہو نے کہاکہ مسافروں کی سہولت کے لئے 3؍میٹر وسیع راہداری فراہم کی جائے گی۔ ہم نے دیوار کا کام پہلے ہی مکمل کرلیاہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ مقررہ وقت سے کہیں پہلے 6؍فروری تک ہم یہ پراجکٹ مکمل کردیں گے۔


Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: