سرورق / خبریں / میٹرو صارفین اپنی نجی سواریوں کی پارکنگ کے لئے پریشان کار کیلئے 60 روپئے اور موٹرسائیکلوں کو 30 روپئے فیس ادا کرنے پڑتی ہے –

میٹرو صارفین اپنی نجی سواریوں کی پارکنگ کے لئے پریشان کار کیلئے 60 روپئے اور موٹرسائیکلوں کو 30 روپئے فیس ادا کرنے پڑتی ہے –

بنگلور، بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) کے افسران پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں میٹرو اسٹیشنوں کے قریب ، صارفین کی نجی سواریاں روکنے کے لئے پارکنگ سہولت فراہم کرنے مناسب جگہیں نہیں مل رہی ہیں۔میٹرو ریل کے مشرقی اور مغربی کاریڈور پر نائنڈا ہلی کو بائیپنا ہلی سے جوڑنے والے راستہ پر کل 17 اسٹیشن موجود ہیں جبکہ شمالی و جنوبی کاریڈور جو ناگا سندرا اور ایلچن ہلی کو جوڑتا ہے اس کے درمیان کل 23 اسٹیشن تعمیر کئے گئے ہیں۔مشرقی و مغربی کاریڈور کے درمیان کم از کم آدھی تعداد میں اسٹیشنوں پر صارفین کی نجی سواریاں روکنے کے لئے پارکنگ کی سہولت میسر نہیں ہے۔جہاں بھی جگہ مل سکی ہے میٹرو نے معاوضہ کے بدلے گاڑیاں روکنے کی سہولیات فراہم کی ہیں، جیسے نائنڈ ہلی میٹرو اسٹیشن کے پاس موجود پارکنگ کی جگہ میں سینکڑوں گاڑیاں روکی جا سکتی ہیں۔نائنڈہلی میٹرو اسٹیشن کے عملہ کے ایک رکن نے بتایا کہ’’ٹھیکہ دار دن بھر کے لئے یہاں چار پہیہ گاڑی روکنے کیلئے ساٹھ روپئے وصول کرتا ہے اور دو پہیہ سواریوں کے لئے یہ معاوضہ صرف تیس روپئے ہوتا ہے، اس کے باوجود لوگ اپنی گاڑیاں راستوں کے کنارے، فٹ پاتھ پر، میٹرو اسٹیشن کے پیچھے اور جہاں بھی جگہ ملتی ہے وہاں روک دیتے ہیں،اس لئے کہ وہ لوگ پارکنگ کے لئے پیسہ دینا نہیں چاہتے‘‘۔سر ایم وشویشوریا میٹرو اسٹیشن (سنٹرل کالج) کے پاس میسور بینک سرکل اور کے آر سرکل کے درمیان موجود راستہ بری طری سے پھنسا ہوا ہوتا ہے کیونکہ میٹرو کے صارفین یہاں راستے کے دونوں جانب اپنی گاڑیاں روکے رہتے ہیں۔بی ایم آر سی ایل کے ایک افسر نے واضح کیا ہے کہ میٹرو اسٹیشنوں کے قریب جہاں بھی جگہ میسر آسکی ہے بی ایم آر سی ایل نے وہاں پارکنگ مقامات تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے اور ان مقامات کو خانگی ٹھیکہ داروں کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں ان پارکنگ مقامات کا انتظام کر سکیں۔شمال، جنوبی کاریڈور پر پینیا اور منتری اسکوائر سمپگے روڈ اسٹیشن وغیرہ پر کچھ پارکنگ کی جگہیں پائی جاتی ہیں، مذکورہ افسر نے بتایا کہ’’ابھی کچھ مقامات پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کچھ مقامات پر تعمیری کام جاری ہے اور انہیں عوام کے لئے نہیں کھولا گیا ہے اس کے علاوہ ہم نے پانچ مقامات پر پارکنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے جگہوں کی نشاندہی کر لی ہے اور جلد ہی ان کے لئے ٹنڈر طلب کر لئے جائیں گے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: