سرورق / خبریں / میٹرو اسٹیشنوں کے قریب الیکٹرک چارجنگ سنٹرس کا قیام بیسکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلہ ممکن: بی ایم آر سی ایل

میٹرو اسٹیشنوں کے قریب الیکٹرک چارجنگ سنٹرس کا قیام بیسکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلہ ممکن: بی ایم آر سی ایل

بنگلورو : شہر کے میٹرو اسٹیشنوں میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے الیکٹرک چارجنگ سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل ) کے زیر غور ہے ۔ شہر کے اہم میٹرو اسٹیشن جیسے ایم جی روڈ، ناڈا پربھو کیمپے گوڈا ، بیپنہلی سمیت دیگر میٹرو اسٹیشنوں میں یہ سہولت فراہم ہوں گی ۔ سب تیاریاں مکمل ہوجانے کی صورت میں چند مہینوں میں چارجنگ سنٹرس کا قیام عمل میں آجائے گا ۔ محکمۂ شہری ترقیات کے اڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر فائز بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر مہیندرا جین نے چارجنگ سنٹر کے قیام کے لئے منظوری دے دی ہے ۔ میٹرو اسٹیشنوں میں جگہ کی دستیابی کے مطابق چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ چند اسٹیشنوں میں جگہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے ان جگہوں پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ پہلے مرحلے میں جن اسٹیشنوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فی الحال شہر میں میٹرو فسٹ فیز سرویس شروع ہوچکی ہے ۔ جس میں 40اسٹیشن ہیں ان میں سے 7 اسٹیشن انڈر گراؤنڈ ہیں ۔ ان سات اسٹیشنوں کے سوائے دیگر تمام میٹرو اسٹیشنوں میں الیکٹرک چارجنگ سنٹرس کی ضرورت ہے ۔ سنٹرل بزنس ایریا میں جگہ کی قلت پیش آنے کا امکان ہے اس لئے اس سلسلہ میں بی ایم آر سی ایل کے افسروں نے بیسکام کے ساتھ بہت جلد تبادلہ خیال کریں گے ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بیسکام کنزیومر اور کمرشیل بجلی کے استعمال کے لئے علاحدہ نرخ مقرر کیا ہے ۔ چارجنگ یونٹس کے لئے علاحدہ نرخ مقرر کئے جانے کی وجہ سے بی ایم آر سی ایل نے کرناٹک الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن کو تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کی منظوری ملنے کے فوری بعد فی گھنٹہ چارجنگ کی قیمت مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ بیسکام کے منیجنگ ڈائرکٹر راجیندرا چولن کے مطابق مرکزی حکومت نے میٹرو اسٹیشنوں میں چارجنگ سنٹرس کے لئے نرخ مقرر کرنے رہنما ہدایت جاری کی ہے۔ اس کی عارضی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے ۔ اس سے نرخ کے مقرر کرنے میں آسانی ہوگی ۔ بیسکام نے اپنے حدود کے چند سب سنٹرس میں چارجنگ یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال سنٹرل آفس میں موجود چارجنگ سنٹر کو مزید 10 مقامات میں توسیع کرنے کیلئے تیاریاں چل رہی ہیں ۔ جملہ 86 مقامات پر سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ بی ایم آر سی ایل کے زیر غور ہے ۔ سٹی ٹریفک سسٹم کے ماہر سنجے دیامنّاور نے میٹرو اسٹیشنوں میں چارجنگ سنٹر کے قیام کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم آر سی ایل نے جو فیصلہ کیا ہے واقعی قابل تحسین ہے لیکن اس کے لئے جگہ فراہم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ ابتداء میں موٹر سائیکلوں کے لئے سہولت فراہم کرنا بہتر رہے گا ۔سب سے پہلے بی ایم آر سی ایل اس چیلنج کو قبول کریں ۔ کیونکہ اسٹیشنوں میں کاروں سے زیادہ موٹر سائیکلوں کی تعداد زیادہ دیکھی جارہی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: