سرورق / خبریں / میٹرو اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی کی سہولت اگلے دو مہینوں میں ٹنڈر طلب کئے جانے کی توقع

میٹرو اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی کی سہولت اگلے دو مہینوں میں ٹنڈر طلب کئے جانے کی توقع

بنگلورو – میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کو آئندہ سے انٹرنیٹ کے لئے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ میٹرو اسٹیشنوں میں خودمفت وائی فائی کی سہولت فراہم ہوگی ۔ حال ہی میں محکمہ ریلویز نے یشونت پور اور سٹی ریلوے اسٹیشن میں یہ سہولت فراہم کرچکی ہے ۔ بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ نے بھی اسی طریقۂ کار کو استعمال کرتے ہوئے میٹرو کے تمام اسٹیشنوں میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو میٹرو کی جانب راغب کرنے کی غرض سے بی ایم آر سی ایل نے یہ نیا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس کے متعلق بحث جاری ہے اور اگلے دومہینوں میں وائی فائی کی سہولت کیلئے ٹنڈر طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دفتر کے اوقات میں میٹرو اسٹیشنوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ رہتی ہے ۔ اس موقع پر انہیں انٹرنیٹ جام کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے اور انہیں سوشیل نیٹ ورک کا استعمال کرنے میں مسافروں کو دشواریاں ہوسکتی ہیں ا س لئے بی ایم آر سی ایل نے خود اپنے صرفہ خاص سے تمام میٹرو اسٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر مہیندرا جین کے مطابق میٹرو میں سفرکرنے والے مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میٹرو کے تمام اسٹیشنوں میں وائی فائی کے آلات کی تنصیب کیلئے تجویز پیش کی گئی ہے ۔ اس کے متعلق بحث ہورہی ہے ۔ اوراس میں منظوری مل جانے کے فوری بعد وائی فائی کیلئے ٹنڈر طلب کئے جائیں گے۔ انہوں نے توقع کی ہے کہ میٹرو اسٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے بعد مسافروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: