سرورق / کھیل / میسی کے گول سے بارسلونا نے ریال کو ڈرا پر روکا

میسی کے گول سے بارسلونا نے ریال کو ڈرا پر روکا

باسلونا۔ ( آئی این ایس ) لیانیل میسی نے اپنے جادوئی فٹ بال کا شاندار نمونہ پیش کرتے ہوئے یہاں اہم گول کیاجس سے بارسلونا نے دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود یہاں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں ریال میڈرڈ کو2-2؍سے برابری پر روکا۔ ریال کیلئے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو کی چوٹ تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے۔ رونالڈو ٹخنوں کی چوٹ کی وجہ سے ٹائم آؤٹ کے بعد کھیلنے کے لئے نہیں اترے۔ ریال کو امید ہے کہ اس کا یہ اسٹار کھلاڑی 26؍مئی کو لیورپول کے خلاف ہونے والے فائنل تک فٹ ہو جائے گا۔کیمپ نوؤ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے ابتدائی برتری بنائی۔لوئس ساریج نے دسویں منٹ میں یہ گول کیا لیکن رونالڈو نے اس کے چار منٹ بعد ریال کو برابری دلا دی۔ٹائم آؤٹ تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابری پر تھی لیکن اس سے ٹھیک پہلے سرگئی روبرٹو کو ریال کے دفینڈر کے ساتھ بحث کرنے کی وجہ سرخ کارڈ دکھا دیا گیا۔بارسلونا کو اس طرح سے دوسرے ہاف میں دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پڑا۔ میسی نے حالانکہ52؍ویں منٹ میں اس کو برتری دلا دی۔گیریتھ بیلے نے 72 ؍ ویں منٹ میں گول کیا جس سے ریال نے میچ ڈرا کروایا۔بارسلونا نے اس طرح سے لا لیگا میں اپنی ناقابل تسخیر مہم جاری رکھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: