سرورق / کرناٹک / میسور ضلع میں 2640 پولنگ بوتھس:شنکر

میسور ضلع میں 2640 پولنگ بوتھس:شنکر

میسور ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے ضلع میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ضلع کے جملہ 11اسمبلی حلقوں میں 2640 پولنگ بوتھس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ابھی رام جی شنکر نے کہی۔ انہوں نے یہاں ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میسور ضلع میں جملہ 24,93,408 ووٹر موجود ہیں۔ پرچہ نامزدگی، پرچوں کی جانچ کی کارروائی اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی کارروائی سمیت دیگر تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں، ضلع میں جملہ 147 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 73 شکایتیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 70 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں اور 393 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 13829لیٹر شراب اور 56گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، انتخابات کے پیش نظر 10 مئی کو شام 6بجے سے 12مئی کی شام 6بجے تک خشک دن کا اعلان کیا گیا ہے، ان خشک دنوں میں کسی طرح کی شراب کی فروخت اور سربراہی کو موقع نہیں دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بنیادی سہولتوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کئے جانے کی اطلاع ملنے پر سویپ کمیٹی کے ذمہ داروں کی طرف سے دورہ کر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ووٹروں کو منایا جارہا ہے۔ خاتون ووٹروں کی اس مرتبہ ووٹنگ کی کارروائی میں تعداد بڑھانے کے مقصد سے پنک پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں 24 سکھی پنک سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔اس اخباری کانفرنس میں ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو آفیسر پی شیوشنکر، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت سنگھ اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: