سرورق / خبریں / میسور اور بنگلور کے درمیان 6لین کی شاہراہ کے لئے سروے کا کام شروع-

میسور اور بنگلور کے درمیان 6لین کی شاہراہ کے لئے سروے کا کام شروع-

نگلور( پی ین ین):۔ بنگلور اور میسور کے درمیان چھ لین کی شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے سروے کا کام شروع ہوگیا یہ شاہراہ ہندوستان میں ہی ہائی بریڈ اینورٹی کے طرز پر تعمیر ہوگی اور اس شاہراہ کے لئے مرکزی حکومت سے مالی امداد بھی فراہم ہوگی۔ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے اور دونوں شہروں کے درمیان بسوں اور دیگر سواریوں کی رفتار میں تیزی لانے کے مقصد سے یہ شاہراہ بہت ضروری ہے اور دونوں شہروں کے درمیان موجودہ شاہرہ صرف دو لین کی ہے جس سے کئی مقامات پر ٹرافک کا مسئلہ رہتا ہے ۔اتوار اور دیگر عام چھٹیوں میں میسور اور بنگلور کے درمیان سفر کے لئے پانچ سے چھ گھنٹے وقت برباد ہوتا ہے ۔حال ہی میں وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے نئی دہلی میں مرکزی دینے کے ساتھ ہی فنڈ بھی جاری کرے کی گذارش کی تھی اس گذارش پر نتن گڈکری نے فوری اس شاہراہ کے لئے منظوری دیدی اور فنڈ بھی جاری کرنے کا اعلان کردیا ور ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ اس شاہراہ کے لئے زمینات کی سہولت فراہم کی جائے۔ سروے کے بعد تعمیرائی کام 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے لئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے اس کے علاوہ ریاست کے دیگر قومی شاہراہ کی سڑکوں کی تجدید کاری اور ترقی کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مرکزی حکومت سے صرف 50فیصدی ہی فنڈ جاری ہوگا اور اس پروجکٹ کی ذمہ داری لینے والی کمپنی کو 50فیصد ی کا خرچ برداشت کرنا ہوگا اور حکومت اس کے لئے ضمنانت دینے کے لئے تیار ہے۔ میسور اور بنگلور کے درمیان چھ لین کی سڑک کی تعمیر کو دومرحلہ میں تعمیر ہوگی ۔ بنگلور یونیورسٹی سے لیکر نڑاگٹہ سے میسور تک 56کلومیٹر کی شاہراہ کے لئے جملہ 1980کروڑ روپےئے خرچ ہو ں گے۔نڑاگٹہ سے میسور تک کے لئے 64 کلومیٹر سڑک کے لئے جملہ 2ہزار 169 کروڑ روپےئے خرچ ہوں گے ۔اس کے لئے منظوری ملنے کے ساتھ ہی سروے کا کام دو ہفتہ میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس کے بعد تعمیرائی کاموں کا آغاز ہوگا۔ اس چھ لین کی شاہراہ میں رام نگر۔بڑدی۔ چن پٹن۔ مدور ۔منڈیا اور شری رنگ پٹن کے قریب سرویس روڈ ہوگا اور ٹول مراکز بھی تعمیر ہوں گی اور ہر ایک سواری سے ٹول وصول ہوگا لیکن دوپہیوں کی سواریوں سے ٹول وصول نہیں ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: