سرورق / بین اقوامی / میری لینڈ میں اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک –

میری لینڈ میں اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک –

میری لینڈ، امریکہ میں اےناپولس ریاست کے دارالحکومت میری لینڈ میں جمعرات کو ایک اخبار کے نيوزروم میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا اور کچھ دیگر کو زخمی کر دیا۔ حکام نے اس واقعہ کی اطلاع دی. مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ روزنامہ’ کیپٹل گزٹ‘ اخبار پر ہوئے اس حملے کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ مسلح شخص نے گلاس کے دروازے کو نشانہ بنایا جس کے پیچھے کئی ملازم موجود تھے۔ ’کیپٹل گزٹ ‘ ایک ڈجیٹل ویب سائٹ بھی ہے اور اس کا تعلق ’بالٹی مور سن میڈیا‘ گروپ سے ہے۔ اناپولیس شہر میں’ کیپیٹل گزٹ‘ نامی اخبار کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسلح شخص نے شیشہ کے دروازے کی دوسری جانب سے نیوز روم میں فائرنگ کی۔
صحافی فل ڈیوس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ’’اس سے خوفناک اور کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی میز کے نیچے سے کئی افراد کو گولیاں لگنے اور پھر مسلح شخص کی جانب سے دوبارہ اپنے ہتھیار کو لوڈ کرنے کی آوازیں سنیں۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ایک نیوز کانفرنس میں کاؤنٹی ایگزیکٹیو نے بتایا’ ’آج یہاں خوفناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اور اس حادثے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔‘‘پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت استعمال ہونے والے ہتھیار کی شناخت نہیں کر سکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والوں نے اس مشتبہ شخص سے تفتیش کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایف بی آئی سمیت کئی وفاقی ایجنسیاں حرکت میں آگئیں۔میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ’ہل کر رہ گئے‘ اور انتظامیہ کہ ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کیپیٹل گزٹ روزنامہ اور ڈجیٹل نیوز ویب سائٹ کیپیٹل گزٹ کمیونیکیشنز کا حصہ ہے۔کیپیٹل گزٹ کمیونیکیشنز بالٹی مور سن میڈیا گروپ کی ملکیت ہے اور یہاں سے کئی مقامی اخبار شائع ہوتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور 20 سال کا نوجوان ہے جس کی اب تک شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ مشتبہ نوجوان نے ایک شاٹ گن کا استعمال کیا تھا۔ایک افسر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے نے بالٹی مور اور نیو یارک سٹی میں احتیاط کے طور پر بڑے میڈیا دفاتر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق انہوں نے احتیاط کے طور پر بڑے اخبارات کے دفاتر کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: