سرورق / بین اقوامی / میانمار میں ہندوؤں کی اجتماعی قبر ملنے پر ہندوستان نے خاموشی توڑی، تاہم جائے وقوعہ کے سفارتی دورے پر تذبذب برقرار

میانمار میں ہندوؤں کی اجتماعی قبر ملنے پر ہندوستان نے خاموشی توڑی، تاہم جائے وقوعہ کے سفارتی دورے پر تذبذب برقرار

 

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) میانمار میں ہندوؤں کی اجتماعی قبریں دریافت ہونے کی خبریں سرخیوں آنے کے کئی دنوں بعد بالآخر آج پہلی بار حکومت ہند نے اس معاملے میں اپنا جائزہ پیش کیا، تاہم جائے وقوعہ پر 3 اکتوبر کو سفارتی اہلکاروں کے مجوزہ دورے میں ہندوستانی حکام کے حصہ لینے پر کوئي یقین دہانی نہيں کرائي۔
وزارت خارجہ ترجمان رویش کمار نے صحافیوں سے کہا کہ “ہم نے میانمار میں ہندوؤں کی قبروں سے متعلق میڈيا کی خبروں کو دیکھا ہے اور اس سلسلے میں میانمار کی اسٹیٹ کونسلر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کا بھی بغور جائزہ لیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ “میانمار کے تنازعات میں ہمیں توقع ہے کہ مقامی حکام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائيں گے اور ہم امید کرتے ہیں متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد دی جائے گی ، تاکہ ان میں سلامتی کا احساس پیدا ہو اور حالات معمول پر لوٹ آئیں”۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی –

لاس اینجلس، شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو …

جواب دیں

%d bloggers like this: