سرورق / بین اقوامی / میانمار:کان دھنس گئی۔14؍افراد فوت

میانمار:کان دھنس گئی۔14؍افراد فوت

ینگون  (رائٹر) شمالی میانمارمیں آج ایک کان کے دھنسنے سے 14 افرادکی موت ہوگئی۔ریلیف حکام نے یہ معلومات دی۔بے ضابطگیوں کے معاملے میں بدنام قیمتی پتھر کی کانوں میں ہونے والا یہ بدترین حادثہ ہے ۔کاچن اسٹیٹ میں واقع جائے حادثے کے پاس ہی ایک دیگرکان میں زمین کھسکنے کی وجہ سے 100مزدوروں کی موت بعدآنگ سان سوچی کی قیادت والی حکومت نے کانوں پرکنٹرول کو مزیدسخت کردیاہے ۔یہ حادثہ وائی ہکاگاؤں میں اس وقت ہواجب کانکن بندپڑی کان سے ملبے کوباہرنکال رہاتھا۔من نونگ(30)نامی ایک کانکن نے کہاکہ میں بڑی مشکل سے بچاہوں۔مٹی کے تودے لوگوں پرگرے جس سے ان کی موت ہوگئی۔زیادہ ترزیڈکانوں کی کانکنی پرماضی کی فوجی حکومت،قبائلی لیڈروں اورچینی کمپنیوں کاقبضہ ہے ۔مزدوروں میں زیادہ تردوسرے ممالک کے ہیں۔جنہیں خطرناک صورت حال میں گھنٹوں تک کام کرناپڑتاہے اور اس کے عوض انہیں بہت تھوڑی رقم دی جاتی ہے ۔تقریباً 50ہزارکی آبادی والے وائی ہکا کے منتظم چٹ کانگ نے کہاکہ لوگوں کی زندگی کی حفاظت اورتودے گرنے کے خطرے کے پیش نظرکمپنیوں کوکانکنی کے وقت اس کے قوانین کاخیال رکھناچاہیے ۔ گاؤں کے زیادہ تر لوگوں کی روزی ان کانوں پر منحصر ہے ۔ماحولیاتی گروپ گلوبل کے چشم دیدوں کے مطابق سال 2014میں میانمارنے 31ارب ڈالرقیمت کازیڈتیارکیاتھا۔ماہرین کے مطابق زیادہ ترقیمتی پتھروں اورجواہرات کواسمگلنگ کے ذریعے چین لے جایاگیا۔کاچن میں سرکاری سیکورٹی فورسزاورمقامی نسلی مسلح گروہوں کے درمیان تنازعہ کے باعث اپریل سے اب تک 5ہزارلوگ ہجرت کرچکے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: