سرورق / خبریں / مہراج گنج ناجائز کانکنی: ریت مافیانے کیا ایس ڈی ایم کو ٹریکٹر سے کچلنے کوشش-

مہراج گنج ناجائز کانکنی: ریت مافیانے کیا ایس ڈی ایم کو ٹریکٹر سے کچلنے کوشش-

مہراج گنج، اترپردیش میں مہراج گنج کے فریندا علاقہ میں کانکنی مافیاؤں نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) کو ٹریکٹر سے كچل كر مارنے کی کوشش کی۔ اس معاملہ میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں غیر قانونی کانکنی کی اطلاع ملنے پر علاقہ کے ایس ڈی ایم رادھے شیام بہادر پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کل رات تقریباًآٹھ بجے موقع پر پہنچے۔ اس دوران جب افسران نے ریت لاد کر لے جا رہے مائننگ مافیاؤں کو روكنے کی کوشش کی تو کچھ لوگوں نے ایس ڈی ایم مسٹر بہادر کو ٹریکٹر سے کچلنے کی کوشش کی لیکن وہ بال بال بچ گئے۔
اس سلسلے میں سات افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے تین ملزمان ایشور چندر نشاد، راکیش یادو اور منوج کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: