سرورق / بین اقوامی / مہارانی الیزابیتھ نے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ ممالک کا سفیر مقرر کیا –

مہارانی الیزابیتھ نے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ ممالک کا سفیر مقرر کیا –

لندن، برطانیہ کی مہارانی الیزابیتھ نے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ ممالک کا نوجوان سفیر مقرر کیا ہے۔ شہزادہ ہیری نوجوان سفیر کے طورپر دولت مشترکہ ممالک میں نوجوانوں کی اپنے مسائل کے حل کے لئے دولت مشترکہ نیٹورک کا استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔ شہزادہ ہیری کی یہ تقرری لندن میں اس ہفتہ دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ شروع ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ اس سے برطانیہ کے نیٹورک کی ایسے وقت حوصلہ افزائی ہوگی جب برطانیہ یوروپی یونین سے الگ ہونے کے لئے بات چیت کررہا ہے۔
لندن میں واقع بکنگھم پیلیس نے بیان جاری کرکے کہاکہ دولت مشترکہ ممالک کی 2.4ارب کی آبادی میں 60فیصد لوگوں کی عمر 30برس سے کم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری دولت مشترکہ ممالک کے نوجوان لیڈروں اور نوجوان لوگوں کے مابین نیٹورک بنانے اور انکی نسل کی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے دولت مشترکہ ممالک کے مختلف پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔ شہزادہ ہیری برطانوی تخت کے دعویداروں کی قطار میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس 19مئی کو امریکی اداکارہ میگھان مارکل سے شادی کی ہے ۔ برطانیہ کی مہارانی الیزابیتھ دولت مشترکہ ممالک کی سربراہ ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: