سرورق / خبریں / مڈ ڈے میل کھانے سے 62 بچے بیمار –

مڈ ڈے میل کھانے سے 62 بچے بیمار –

جے پور، راجستھان کے ضلع راج سمندکے پناولي گاؤں میں سرکاری اسکول میں آج مڈ ڈے میل کھانے سے 62 بچے بیمار ہو گئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بیمار بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ضلع کے پناولي میں واقع سرکاری ثانوی اسکول کے پرنسپل ادےلال نے بتایا کہ اسکول میں اکشےپاتر کی جانب سے مڈ ڈے میل کے تحت بچوں کاکھاناآیاتھا۔ اسکول میں دوپہرتقریبا بارہ بجے دوپہر کا کھاناکھانےکے بعد بچوں نے یک بعددیگرے الٹیاں کرنی شروع کر دی۔ اس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر کو معلومات دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اکشےپاترکی جانب سے مڈڈےمیل میں دال چاول اور روٹی دی گئی تھی۔ بچوں کے قے کرنے سے کھلبلی مچ گئی۔ اسکول انتظامیہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی میڈیکل ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے بچوں کو دوائیاں دی جس سے بچوں کو تھوڑی دیرکےبعد سکون ملالیکن کچھ دیر بعد بچوں کےدوبارہ قےکرنے کی وجہ سے انہیں راج سمند کے آر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دسویں تک کے اس اسکول میں آج 77 بچوں نے مڈڈےمیل کھایا تھا جس میں 62 بچےاس کا شکارہوئے۔ان بچوں کی عمر 6 سے 14 سال ہے۔
ضلع کلکٹر آنندی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بچوں کاعلاج کرایا گیا اورڈاکٹروں کی ٹیم اسکول بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے کھانے کے نمونے لےلیے ہیں اور اس کی جانچ کرائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ مڈڈےمیل کھانے سے بچوں کو قےہواہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں اکشےپاترکی جانب سے مڈڈےمیل دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پناولي کےسوا کہیں سے مڈڈےمیل سے بچوں کے بیمار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، پھر بھی انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کرےگی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: