سرورق / خبریں / موہن پرکاش کی جگہ پر کھڑگے مہاراشٹر کے نئے انچارج –

موہن پرکاش کی جگہ پر کھڑگے مہاراشٹر کے نئے انچارج –

نئی دہلی، کانگریس نے لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگھے کو موھن پرکاش کی جگہ پر مہاراشٹر کے انچارج جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی ہے۔
پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مسٹر کھڑگے کو مہاراشٹر کا انچارج مقرر کیا ہے۔ مسٹر کھڑگے کی تقرری فوری طور پر مؤثر ثابت ہوگی۔
کانگریس نے مہاراشٹر کےانچارج جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا ئے گئے موہن پرکاش کی ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت اور شراکت کی تعریف کی۔
اس کے علاوہ، پارٹی نے سونل پٹیل، اشیش دوا اور سپمت کمار کو مہاراشٹر کانگریس میں سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی ہے۔ ان تینوں کی تقرری بھی فوری طور پر مؤثرہوگی ۔
پارٹی نے مہاراشٹر کے انچاج سکریٹری کے عہدے سے ہٹائے گئے شیوراج جیون والمکی اور بالا بچن کی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت اور شراکت کی تعریف کی ہے۔
مسٹر گہلوت نے بتایا کہ مسٹر مہندر جوشی اور مسٹر جے ڈی سی سیلم کو قومی سکریٹری اور ششی کانت شرما کو جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا ہے۔ یہ تینوں تنظیم انچارج جنرل سکریٹری کے ساتھ منسلک ہوں گے۔
ان کے علاوہ، کرسٹوفرتلک (تمل ناڈو) اور سی ڈی میپن کو بھی قومی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہیں آندھرا پردیش کا چارج دیا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: