سرورق / خبریں / مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول میں مفت داخلے –

مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول میں مفت داخلے –

منڈیا: حکومت کرناٹک محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مولانا آزاد ماڈل انگلش میڈیم اسکول برائے سال 2017-18 سے شروع کیا گیاہے۔ سال برائے 2018-19 کیلئے چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ کیلئے مفت داخلے دئے جائیں گے۔ اقلیتی مولانا آزاد ماڈل انگلش اسکول میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلم، عیسائی، سیکھ ، جین اور پارسی مذہب کے طلبہ کیلئے 75 فیصد اور دیگر مذاہب کے طلبہ و طالبات کیلئے 25 فیصد داخلے دیئے جائیں گے۔ یہ ایک غیر اقامتی اسکول ہے، سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم اور جسمانی معذور بچوں کو مفت داخلے دیئے جائیں گے۔اقلیتی مولانا آزاد ماڈل انگلش میڈیم اسکول میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیل اس طرح ہے۔ منتخب طلبہ کو چھٹی تا دسویں جماعت انگلش میڈیم میں مفت تعلیم دی جائے گی۔ عمدہ عمارت، شفاف پینے کے پانی کی سہولت، یونیفارم، مفت کتابیں وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔ باصلاحیت و تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعہ معیاری تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔ دوپہر کا گرم کھانا اور دودھ بھی فراہم کیا جائے گا۔ مفت کمپیوٹر کی تعلیم کے علاوہ ہر طرح کی بنیادی سہولتیں فراہم ہوں گی۔مزید معلومات کیلئے ضلعی دفتر محکمہ اقلیتی بہبود نمبرA-14 بلاک فرسٹ کراس ویویکا نندا نگر، ناگمنگلا روڈ منڈیا، مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول منڈیا ۔ 9535603534 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ (محمد ضیاء اللہ، سی آر پی منڈیا تعلقہ)

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: