سرورق / خبریں / مودی کی رمضان کی مبارکباد –

مودی کی رمضان کی مبارکباد –

نئی دہلی،  (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پر لوگوں کومبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شخص کو رمضان کی مبارکباد۔ ہم پیغمبر محمد صاحب کی تعلیمات کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہم آہنگی ، رحم اور صدقہ کی اہمیت زور دیا ۔ رمضان کا پاک مہینہ ان ہی اقدار کے لئے جانا جاتا ہے۔
رمضان اسلام مذہب کا سب سے مقدس اور اسلامک کلنڈر کے مطابق یہ سال کا نواں مہینہ ہوتا ہے۔ اس دوران مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور روزہ کے دوران طلوع آفتاب سے لیکر غروب تک کچھ بھی نہیں کھاتے پیتے ۔ لوگ اللہ کا اس کی رحمت کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ روزوں کے بعد شوال کی پہلی تاریخ کو عید الفطر منائی جاتی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: