سرورق / خبریں / مودی پوتین غیر سرکاری سربراہ ملاقات میں تعلقات کو مضبوط کریں گے –

مودی پوتین غیر سرکاری سربراہ ملاقات میں تعلقات کو مضبوط کریں گے –

نئی دہلی،  (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اگلے ہفتے غیر رسمی ملاقات کے سلسلے میں بیتابی کے درمیان حکومت نے آج کہا کہ ہندوستان کے دفاعی پروگرام کو کسی بھی قیمت پر کسی دوسرے ملک کی مرضی سے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مسٹر مودی، 21 مئی کو روس کے سوچی شہر میں مسٹر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ سرکاری حکام نے کہا کہ اس اجلاس کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہوگا اور نہ ہی دو طرفہ معاملات پر بات چیت ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کو ایک دن میں چار سے چھ گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے، اور زیادہ تر وقت وہ تنہائی میں گفتگو کریں گے۔ممکنہ طور پر کچھ وقت کے لئے سرکاری سطح پر میٹنگ ہو۔ مسٹر پوتین مودی کے لئے ظہرانہ دیں گے ۔ وزیر اعظم صرف دوپہر کے بعد دو طرفہ اجلاس کے بعد شام کو ہی ملک واپس آ جائیں گے۔ اس میٹنگ کے لئے کوئی پروٹوکول نہیں ہوگا یا گارڈ آف آنر نہیں ہوگا۔کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: