سرورق / خبریں / مودی نے 4سال میں پوری دنیا گھوم لی1,484کروڑخرچ –

مودی نے 4سال میں پوری دنیا گھوم لی1,484کروڑخرچ –

نئی دہلی۔وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز سے افریقہ کے 3روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ روانڈا، یوگانڈا اور جنوبی افریقہ جائیں گے۔2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد مودی اب تک 84ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ اب اس فہرست میں روانڈا، یوگانڈا کا نام بھی شامل ہو جائے گا۔وہ دوسری مرتبہ جنوبی افریقہ جا رہے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق2014 کے بعد سے وزیر اعظم نریندر مودی کے84ممالک کے سفر کے دوران چارٹرڈ فلائٹ، طیاروں کے رکھ رکھاو اور ہاٹ لائن سہولیات پر1484کروڑ روپیے خرچ ہوئے ہیں۔غیر ملکی امور کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے آرٹی آئی کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا میں یہ اعداد وشمار شیئر کئے تھے۔ واضح ہو کہ مودی کے مقابلہ میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے غیر ملکی دوروں پر9سال میں642کروڑ روپیے خرچ ہوئے تھے۔مودی اب تک کی مدت کار میں کل171دن غیر ملکی دوروں پر رہے ہیں۔ اس طرح بطور وزیر اعظم ان کا12 فیصد وقت غیر ملکی دوروں میں گزرا ہے۔ بات اگر سب سے مہنگے غیر ملکی دورے کی کریں تو اپریل2005میں مودی کا فرانس، جرمنی اور کناڈا کا دورہ سب سے مہنگا رہا ہے۔ صرف چارٹرڈ فلائٹ اور ہاٹ لائن سہولت پر32کروڑ روپیے خرچ ہوئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: