سرورق / خبریں / مودی نے 15 لوگوں کا ڈھائی کروڑ معاف کئے:راہل

مودی نے 15 لوگوں کا ڈھائی کروڑ معاف کئے:راہل

مندسور،  (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 15 لوگوں کا ڈھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں لیکن کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔مسٹر گاندھی نے مندسور ضلع کے پپليامنڈي میں کسان گولي سانحہ کی برسی پر منعقدہ ’خوشحال کسان عہد‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صنعت کاروں کے پیسے معاف کرنے اور کسانوں کو قرض معافی نہ دینے کے سلسلے میں مسٹر مودی پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک صرف ایک بار وزیراعظم کے دفتر گئے ہیں ، وہ بھی کسانوں کے قرض معافی کے لئے۔مسٹر گاندھی کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے مسٹر مودی سے کہا کہ آپ نے ملک کے 15 لوگوں کے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں۔ وہ (مسٹر گاندھی) کسانوں کی آواز لائے ہیں۔ ان کا قرض معاف کر دیجئے۔ اس کا جواب وزیراعظم نے طویل خاموشی سے دیا۔ انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔کانگریس صدر نے کہا کہ یو پی اے کی سرکاری نے کسانوں کے 70 ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کئے تھے۔ ابھی پنجاب اور کرناٹک میں بھی ریاستی سرکاروں نے کسانوں کو قرض میں معافی دی ہے۔انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی حملہ کیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی پڑھے لکھے ہیں، لیکن انہوں نے آر ایس ایس کی پڑھائی کی ہے۔ غصے اور نفرت کی پڑھائی کی ہے۔ ہماری پڑھائی پیار کی پڑھائی ہے۔مسٹر گاندھی نے اجلاس کےقبل گولی سانحہ میں مارے گئے کسانوں کے کنبے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں کانگریس کی سرکاری بننے پر 10 دنوں کے اندر گولی سانحہ کے قصورواروں پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔اجلاس میں پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر کمل ناتھ اور مسٹر جیوترادتیہ سندھیا ، کانتی لال بھوریا، وویک تنکھا، سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ، سابق صدر ارون یادو، سریش پچوری سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

شیشے کی کھڑکیوں پر سے اشتہارات ہٹانے بی ایم ٹی سی کا فیصلہ مسافروں نے راحت کی سانس لی –

بنگلور۔بی ایم ٹی سی بسوں کی دونوں جانب کھڑکیوں کے اوپر لگائے جانے والے اشتہارات …

جواب دیں

%d bloggers like this: