سرورق / خبریں / مودی نے دی ہندو افغان كركٹ ٹیموں کو مبارک باد

مودی نے دی ہندو افغان كركٹ ٹیموں کو مبارک باد

نئی دہلی،  (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ہندوستان اور افغانستان کے درمیان شروع ہونے جا رہے پہلے ٹسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کھیل کے ذریعے ہم قریب آئیں گے اور ہمارے تعلقات اور قریبی ہوں گے۔
مسٹر مودی نے کہا’’میں افغانستان کے عوام کو ان کے ملک کی کرکٹ ٹیم کے پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے پر مبارکباد دیتا ہوں. مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ افغانستان نے تاریخی میچ ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے پسند کیا‘‘۔
انہوں نے دونوں ٹیموں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل کھیل ہونے سے ہمارے شہری ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور ہمارے تعلقات اور قریبی ہوں گے۔
قابل غور ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹسٹ میچ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: