سرورق / خبریں / مودی -نیتن یاہو کا گجرات میں 8 کلومیٹر طویل مشترکہ روڈ شو-

مودی -نیتن یاہو کا گجرات میں 8 کلومیٹر طویل مشترکہ روڈ شو-

احمد آباد، 17 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے چھ روزہ دورہ پر آئے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ آج یہاں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے اور یہاں ہوائی اڈے سے مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم تک تقریباً آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کریں گے ۔

مسٹر مودی صبح تقریبا ساڑھے دس بجے نیتن یاہو کا سردار بلبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر استقبال کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما کھلی جیپ میں تقریبا 40 منٹ میں سابرمتی آشرم تک روڈ شو کرتے ہوئے جائیں گے۔
اس دوران نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے سمیت کئی مقامات پر ہندوستانی تہذیب وثقافت اور ہندوستان – اسرائیل دوستی کی جھانکی پیش کرنے والے پلیٹ فارم بھی بنے رہیں گے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: