سرورق / خبریں / مودی نعرے گڑھے، خود کی تشہیر کرنے میں اول، کام میں فیل:راہل

مودی نعرے گڑھے، خود کی تشہیر کرنے میں اول، کام میں فیل:راہل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے پورے ملک میں قومی جمہوری اتحاد حکومت کی چار سال کی کامیابیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے کے درمیان کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نعرے گڑھنے اور خودکی تشہیر کرنے میں اول رہے۔ لیکن ان کی حکومت زراعت، روزگار، ایندھن کی قیمتوں اور خارجہ پالیسی جیسے محاذوں پر مکمل طورپر فیل رہی ہے ۔ گاندھی نے آج ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی اور انکی حکومت کا ’’رپورٹ کارڈ‘‘ پیش کرتے ہوئے انہیں’’یوگا‘‘ کے محاذپر تھوڑی اچھی بتاتے ہوئے ’’بی‘‘ گریڈ دیا ہے۔ وقت وقت پر سوشیل میڈیا پر مودی کے ساتھ سوال جواب کرنے والے گاندھی نے اسکول ٹیچر کی طرز پر وزیراعظم کی خارجہ پالیسی، زراعت اور ایندھن کی قیمتوں وغیرہ موضوعات پر گریڈدیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نعرے گڑھنے اور خودکی تشہیر اور یوگ جیسی سرگرمیوں میں اچھے ہیں۔ راہل گاندھی نے مودی کے رپورٹ کارڈ میں اس طرح سے گریڈ دیئے ہیں۔ زراعت ۔ایک، خارجہ پالیسی ۔ ایک، ایندھن پالیسی۔ ایک ، روزگار ۔ ایک ، نعرے گڑھنا ۔ اے پلس، خود کی تشہیر۔ اے پلس اور یوگ میں بی نگیٹیو۔ تبصرہ میں انہوں نے لکھا ہے کہ مودی پیچیدہ امور پر اٹک جاتے ہیں ، پوری طرح توجہ مرکوز نہیں کرپاتے ۔خیال رہے کہ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد نے2014ء میں عام انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کرکے26؍مئی کو مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت قائم کی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: