سرورق / خبریں / مودی صرف اپنے من کی بات سننا چاہتے ہیں : راہل

مودی صرف اپنے من کی بات سننا چاہتے ہیں : راہل

نئی دہلی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’من کی بات‘ تو کرتے ہیں لیکن سنتے صرف وہی ہے جو وہ سننا چاہتے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے ریڈیو پر ہر ماہ نشر ہونے والے مسٹر مودي کے ’من کی بات‘ پروگرام کے بہانے ان پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم اپنے من کی بات سناتے ہیں، یہ تو سب جانتے تھے۔ آج یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ صرف اپنے ہی من کی بات سننا ہی چاہتے ہیں‘‘۔

کانگریس کے صدر نے اس کے ساتھ ہی ایک نیوز چینل کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ کی چندر دیوی کو حکام نے تربیت دی تھی کہ مسٹر مودی کی ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم سے بات کرکے انہیں بتانا ہے کہ ان کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: