سرورق / خبریں / مودی سے راہل کی جھپی قابل تعریف: شتروگھن

مودی سے راہل کی جھپی قابل تعریف: شتروگھن

نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور معروف اداکار شتروگھن سنہا نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی کو لوک سبھا میں گلے لگانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’پیا رکی جھپی‘ میں کوئی برائی نہیں ہے اس لئے اس کا بتنگڑ نہیں بنایا جانا چاہئے۔
مسٹر سنہا نے کہاکہ مودی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں پیش عدم اعتماد کی تحریک پر ہوئی بحث کے دوران مسٹر گاندھی نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد مسٹر مودی کی سیٹ پر جاکر انہیں گلے لگاکر شاندار طریقہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ اس میں بے وجہ بتنگڑ کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
لوک سبھا میں بی جے پی کے رکن نے کہاکہ ’یہ پیار کی جھپی تھی‘ اور اس پر بے وجہ باتیں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے مسٹر گاندھی کو آئندہ نسل کا موثر شخصیت ولا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے شاندار طریقہ سے مسٹر مودی کے سامنے اپنے جذبات پیش کئے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’کیا یہ ہمارے وزیراعظم کا غیرملکی مخصوص مہمانوں کو گلے لگانے کا اپنا الگ طریقہ نہیں ہے …. اب جو ہوااس میں الگ کیا ہے۔ اسے ہمیں محبت اورفخر کے ساتھ قبول کرنا چاہئے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک شعر لکھا
ذرا سی بات کا افسانہ بنا دیتے ہیں لوگ
کیسے نادان ہیں کہ شعلوں کو ہوا دیتے ہیں لوگ

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: