سرورق / خبریں / مودی سوئیڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم پہنچے –

مودی سوئیڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم پہنچے –

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی پانچ دن کے دورے کے پہلے مرحلہ میں سوئیڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم پہنچ گئے ہیں جہاں ان پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کرکے کہا ’’ اسٹاک ہوم پہنچ گیا ہوں۔ ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کرنے کے لئے میں سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفان لوفوین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم کل دیر رات اسٹاک ہوم پہنچے جہاں ان کا خیر مقدم کرنے مسٹر لاوین خود ہوائی اڈہ پہنچے۔ مسٹر مودی آج سوئیڈن کے بادشاہ کارل 16ویں گستاف سے ملیں گے اور وزیراعظم مسٹر لوفوین کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔ وزیراعظم نے دورہ سے قبل کل یہاں جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندستان اور سوئیڈن کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو جمہوریہ اقدار اور قوانین کے عالمی نظام پر مبنی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: