سرورق / خبریں / مودی حکومت میں دہشت گردی کو فروغ ملا:کانگریس

مودی حکومت میں دہشت گردی کو فروغ ملا:کانگریس

سمستی پور :(یو این آئی) کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے آج نریندر مودی حکومت پر دہشت گردی اور بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ ڈاکٹر احمد نے یہاں صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مرکز کی موجودہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ، کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مودی کی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ایک بڑی تعداد میں مقامی افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) حکومت میں پاکستان نے1138؍بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ کانگریس کے رہنما نے الزام لگایا کہ غریبوں کے حامی ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی حکومت نے سرمایہ داروں کے 2؍ لاکھ44؍ ہزار کروڑ روپے کے قرض کو معاف کرکے غریبوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کے دوران بی جے پی کے صدر امیت شاہ جس بینک کے ڈائرکٹر ہیں، اس میں تقریباً745؍کروڑ روپئے جمع کیے گئے ، جس کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر احمد نے الزام لگایا ہے کہ نوٹ کی منسوخی کی وجہ سے ملک میں گزشتہ دو برسوں کے دوران21؍لاکھ بے روزگار ہوئے ہیں ۔ مودی حکومت وعدہ خلافی کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا نہیں کرپائی اوپر سے جو لوگ نوکری کر رہے تھے ان کی نوکری بھی ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 4؍برسوں کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف ملک کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے بلکہ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ کانگریسی لیڈر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی پارٹی سال2019ء میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے تمام سکیولر پارٹیوں کو متحد کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں کانگریس، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کا اتحاد ہے اور اس اتحاد میں دیگر جماعتوں کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: