سرورق / قومی / مودی حکومت اسلامی قوانین کو بدل ڈالنے کی راہ پر گامزن، او آئی سی مداخلت کرے: سید علی گیلانی

مودی حکومت اسلامی قوانین کو بدل ڈالنے کی راہ پر گامزن، او آئی سی مداخلت کرے: سید علی گیلانی

مودی حکومت اسلامی قوانین کو بدل ڈالنے کی راہ پر گامزن، او آئی سی مداخلت کرے: سید علی گیلانی

سری نگر، یکم جنوری (یو ا ین آئی) بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے پارلیمنٹ کی طرف سے تین طلاق دینے کے معاملے کو قابل سزا جرم قرار دینے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مسلم خواتین کو بغیر محرم حج یا عمرہ کرنے کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے بقول ان کے اسلامی قوانین کو بدل ڈالنے کی بہیمانہ کارروائی صریحاً مداخلت فی الدین ہے، جو کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ دراصل بھارت کی موجودہ فرقہ پرست حکومت بھارت کو بڑی برق رفتاری کے ساتھ ایک ہندو راشٹریہ بنائے جانے کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور اس ضمن میں وہ سب سے پہلے دین اسلام کی بنیادوں کو اکھیڑنے کے درپے ہونا چاہتا ہے، جوکہ قطعی طور پر ناممکن العمل ہے۔اس کے بعد دوسری تمام اقلیتوں کو ہندوازم میں ضم کرنے کے خاکوں میں رنگ بھر دینا بھارت ایک آسان عمل سمجھتا ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: