سرورق / خبریں / مودی جی، نوکر شاہوں کی ’ہڑتال‘ ختم كروائیں: کجریوال

مودی جی، نوکر شاہوں کی ’ہڑتال‘ ختم كروائیں: کجریوال

نئی دہلی، (یواین آئی) گزشتہ چار دن سے اپنے مطالبات کو لے کر گورنر ہاؤس میں دھرنے پر بیٹھے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ سیاسی مناقشہ کے حل کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر فروری میں ہونے والی مبینہ بدسلوکی کے بعد دہلی میں تعینات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز (آئی اے ایس) افسران کی ’ہڑتال‘ کو لے کر مسٹر کجریوال اور ان کی کابینہ کے تین ساتھی پیر کی شام سے گورنر ہاؤس کے ویٹنگ روم میں دھرنے پر ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ اور وزیر صحت ستیندر جین نے منگل سے گورنر ہاؤس میں ہی غیر معینہ بھوک ہڑتال بھی شروع کی ہے۔
مسٹر کجریوال نے دہلی میں بیوروکریٹوں کی ‘ہڑتال’ کو ختم کرنے کے لئے مسٹر مودی کو خط لکھ کر مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی نے خط میں مسٹر مودی پر زور دیا ہے کہ دہلی حکومت کے تحت کام کرنے والے آئی اے ایس افسران پر براہ راست طور پر مرکزی سرکار اور لیفٹیننٹ گورنر کا کنٹرول ہے اسلئے وہ بیوروکریٹوں کی ہڑتال کو ختم کرنے کے لئے مداخلت کریں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: