سرورق / خبریں / مودی ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

مودی ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

نئی دہلی، (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممالک کے سربراہان کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شامل ہونے کے لئے ہفتہ کو چین کے دو روزہ دورے کے لئے روانہ ہوئے۔یہ پہلی بار ہے جب بھارت كوونڈاؤ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مکمل رکن کے طور پر حصہ لے گا۔مسٹر مودی نے روانگی سے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مکمل نمائندے کے طور پر کونسل میں اپنی پہلی شرکت کے لئے ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے کو لے کر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا’’میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے سربراہان کی کونسل کے سالانہ اجلاس کے لئے چین میں كونڈاؤ جا رہا ہوں‘‘۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کونسل میں مکمل رکنیت کی اپنی پہلی ملاقات کے لئے ہندوستانی وفد کی قیادت کو لے کر میں بہت پرجوش ہوں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس تعاون کے لئے ایک بہترین ایجنڈا ہے، جس میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ سے لے کر کنکٹی وٹی، کامرس، کسٹم، قانون، صحت اور زراعت میں تعاون کو فروغ دینا ہے، ماحولیات کی حفاظت اور تباہی کے خطرے کو کم کرنا اور لوگوں سے لوگوں میں ایک -دوسرے کے تعلقات کو فروغ دینا ہے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: