سرورق / خبریں / مودی ایسٹ انڈیا کمپنی کی پالیسی پر چل رہے ہیں: کانگریس

مودی ایسٹ انڈیا کمپنی کی پالیسی پر چل رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کو یقینی مان کر سماج کو بانٹنےوالی ایسٹ انڈیا کمپنی کی پالیسی اپنا کر دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن کانگریس ان کے اس خواب کو پورا نہیں ہونے دے گی۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجےوالا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا ورژن ہے اور وہ تقسیم کی پالیسی اپنا کر پھر اقتدار کا خواب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے اس لئے وہ سماج کو بانٹنے کی بی جے پی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ سماج میں تقسیم بی جے پی کا ایجنڈا بن گیا ہے۔ مودی حکومت ملک کی سلامتی، کسانوں کی دقت، کاروباریوں کا بحران، بے روزگاروں کو روزگار دینے، کالا دھن واپس لانے، مہنگائی کم کرنے جیسے تمام وعدوں پر ناکام رہی ہے لہذا ان مسائل پر پردہ ڈالنے کے لئے ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا ورژن بن کر ملک کوتقسیم کرنےکی کوشش کررہی ہے۔
مسٹر سرجیوالا نے کہا کہ مودی حکومت کی عام انتخابات میں شکست یقینی ہے اس لئے ان کا ایک نیاچہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں لوگ قدرتی آفات میں مبتلا ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کررہے ہیں۔ گجرات سے لے کر مہاراشٹر اور آسام تک ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہے لیکن مسٹر مودی ریلیوں میں ڈوبے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: