سرورق / خبریں / منڈیا کے تمام حلقوں میں جے ڈی ایس کی جیت ہوگی: امبریش

منڈیا کے تمام حلقوں میں جے ڈی ایس کی جیت ہوگی: امبریش

منڈیا: سابق وزیر امبریش نے امید جتائی ہے کہ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں بھی جے ڈی ایس کی جیت ہونے کی خبریں ہیں۔مدور ودھان سبھا حلقے کے اپنے گاؤں دوڈ ارسن کیرے میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد رکن اسمبلی ڈی سی تمننا کے فرزند سنتوش کے گھر میں وہ نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد سے ہی میرے چاہنے والوں کے اندر کانگریس مخالف خیالات پنپنے لگے، سدارامیا کے مقابلہ کرنے والے دونوں حلقوں میں سخت مقابلہ ہونے کے سبب سدارامیا کا مستقبل کیا ہوگا اس کا فیصلہ 15؍مئی کے بعد منظر میں آئے گا۔ اس موقع پر ڈی سی تمننا، سنتوش تمننا، کویتا سنتوش اور شروتی راجیشی گوڈا اور دیگر موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: