سرورق / خبریں / منشیات کی وبا پر قابو پانے نائب وزیر اعلیٰ کی پولیس حکام کو ہدایت

منشیات کی وبا پر قابو پانے نائب وزیر اعلیٰ کی پولیس حکام کو ہدایت

بنگلور، (فتحان نیوز) نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے شہر کے اعلیٰ پولیس حکام کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ موثر انداز میں منشیات پر قابو پانے کے سلسلہ میں مناسب لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ،اب تک نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائکوٹروفک سبسٹنسس قانون کے تحت داخل کردہ معاملات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ منشیات کی فروخت کرنے والے افراد اگرچہ کہ وہ غیر ملکی ہی کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں، اسی کے ساتھ انہوں نے افسران سے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ منشیات مخالف دستوں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ڈاکٹر پرمیشور کے ساتھ مذکورہ اجلاس میں شریک ایک افسر نے بتایا کہ ’’پرمیشور نے ہم سے کہا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے پولیس اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ متحدہ اور مشترکہ اقدامات ہونے چاہئے، اس لئے کہ منشیات کی فروخت اسکول اور کالج کے احاطوں میں بہت زیادہ ہو نے لگی ہے‘‘۔اس اجلاس میں ریاست کی ڈی جی اور آئی جی پی نیل منی این راجو، شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار اور دیگر افسران شریک رہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتہ اسمبلی اجلاس میں بنگلور کی ڈرگ مافیہ زبر دست بحث کا موضوع بنی تھی اور اراکین نے اس مسئلہ کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: