سرورق / خبریں / منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی ۔کولارضلع اندراکینٹین سے محروم –

منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی ۔کولارضلع اندراکینٹین سے محروم –

سرینواسپور۔ ضلع کے منتخب شدہ عوامی نمائندوں کی لاپروائی کی وجہ سے پچھلی حکومت کی مقبول عوامی اسکیم اندرا کینٹین ضلع میں ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ مقامی عوام نے الزام لگایا ہے کہ شہر بنگلور میں پہلی مرتبہ متعارف اور ملک بھر میں مشہور اندرا کینٹین بنگلور سے قریبی شہر کولار میں قائم نہیں کی گئی ۔پچھلی حکومت نے اعلان کیا تھاکہ اندرا کینٹین ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں قائم کئے جائیں گے جس کے تحت کولار ضلع کے عوام یہاں کینٹین کے قیام کی توقع میں تھے لیکن نہ تو کولار شہر اور نہ ہی تعلقہ ہیڈکوارٹرس میں اندرا کینٹین قائم کئے گئے ۔کولار اسمبلی حلقہ کے آزاد امیدوار آرورتور پرکاش نے انتخابات سے قبل کانگریس حکومت کے ساتھ ناراضگی کی وجہ سے اندرا کینٹین کے قیام میں دلچسپی نہیں دکھائی اس کے باوجود کانگریسیوں نے اولڈ بس اسٹانڈ کے قریب بلدیہ کی جانب سے جگہ کی نشاندہی کی ہے لیکن اس جگہ پر بیت الخلاء کی تعمیراور انتخابی ضابطہ اخلاق کا بہانہ بناکر اندرا کینٹین کی تعمیرمیں تاخیر ہوئی۔ اس طرح ملباگل میں آزاد رکن اسمبلی کوتور منجوناتھ نے اندرا کینٹین کے قیام میں دلچسپی دکھائی اوربلدیہ کی جانب سے نہروپارک میں جگہ کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن انتخابی ضابطۂ اخلاق اور خود منجوناتھ کی نقلی ذات سرٹی فکیٹ کے مقابلہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔سرینواسپور حلقہ کو سب سے زیادہ گھروں کی تقسیم کرنے کا اعزاز حاصل ہے اوراس وقت ضلع نگراں کار وزیر کے حلقہ سرینواس پور میں اندرا کینٹین قائم نہیں ہوسکی حالانکہ پی ڈبلیو ڈی دفتراور کاری اسپتال کے قریب کینٹین کے لئے جگہ کی نشاندہی کی گئی لیکن انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا اور اب مخلوط حکومت میں اسمبلی اسپیکر رمیش کمار سرینواس میں اندرا کینٹین کے قیام میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ کے جی ایف میں بی جے پی رکن اسمبلی راملکا نے اس وقت اندرا کینٹین کے قیام میں دلچسپی نہیں لی اور بنگارپیٹ میں رکن اسمبلی ایس این نارائن سوامی نے اندرا کینٹین قائم کرنے میں دلچسپی لی لیکن ضابطہ اخلاق کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا ۔تاہم کولار ضلع میں 21جون کو بنگارپیٹ میں اندرا کینٹین کا آغاز ہو نے جارہے ہیں جس سے عوام نے تھوڑی راحت محسوس کی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: